صدر سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا عزم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تاہیر کی ملاقات ہوئی۔
صدر مملکت اور تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تاہیر نے دونوں ملکوں میں مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان کا کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔آصف علی زرداری نے کہا توانائی کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، علاقائی رابطہ کاری بڑھانے اور براہ راست پروازوں کی بحالی پر بھی زوردیا گیا۔صدر مملکت سے آئرلینڈ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ نے بھی ملاقات کی، آصف زرداری نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، آئرش سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر توجہ دلوانے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر