پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں: طلال چودھری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں، حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، کچھ عناصر ملکی سلامتی کے درپے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، ملکی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو خاص بیانیے کیلئے استعمال کرتی ہے۔وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک ایک ٹویٹ کے پیسے وصول کرکے ٹرینڈ بنائے جاتے ہیں، آزادی اظہاررائے کی بھی کچھ حدود ہیں، چند کمپنیوں کو ٹرینڈ اور ہیش ٹیگز کی بولیاں لگا کربیچے جاتے ہیں۔طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، زیادہ اکاؤنٹس نارتھ امریکا،یورپ،جنوبی ایشیاء سے آپریٹ ہورہےہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ یہی اکاؤنٹس ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور اسرائیل کےحق میں ٹرینڈز بناتے ہیں، ہمارے پاس بہت ساری معلومات آچکی ہے، ہم نے تمام شواہدجمع کر لیے ہیں، بیرون ملک سے فنڈنگ ٹرانسفر کی جاتی ہے۔وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ بیرون ممالک کی کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس زیادہ ہیں، اِن کو خبردار کرتے ہیں بازنہ آئے تو سخت ایکشن ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر