معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامہ پر مذاق بن کر رہ گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز) معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامہ پر مذاق بن کر رہ گئی۔
عالمی افق پر فیلڈ مارشل کی پذیرائی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پاکستان کی نمایاں سفارتی کامیابیوں سے بھارتی عسکری قیادت شدید تذبذب کا شکار ہے، معرکۂ حق میں ہزیمت چھپانے کے لیے اور اپنے آپ کو مقبولیت دلوانے کے لئے بھارتی عسکری قیادت میڈیا میں شعبدہ بازی اور غیر سنجیدہ طرز عمل میں مصروف ہے۔بھارتی عسکری قیادت سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ہندو مذہبی رسومات میں میڈیا پر پیش پیش نظر آتی ہے، دوسری طرف مختلف موقعوں پر اپنی اسٹریٹجک قابلیت دکھانے کے لئے آئے دن میڈیا پر عسکری تیاری کے الاپ گاتی نظر آتی ہے۔مقبولیت اور اپنی ذہنی سوچ کو بڑھاوا دینے کے لئے بھارتی آرمی اور فضائیہ چیف پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی سستی شہرت کے حصول کیلئے تھیٹر لگانے سے باز نہ آئے، بھارتی آرمی چیف کا پاسنگ آؤٹ پریڈ گراؤنڈ میں نا معقول انداز میں پُش اَپس کا بھونڈا ڈرامہ دراصل ناقص تیاریوں اور ناکام حکمتِ عملی پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے۔بھارتی آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ پر ڈنڈ نکالنے لگ پڑے جس میں سے ایک بھی صحیح نہیں تھا، بھارتی فضائی قیادت بھی سستی شہرت کیلئے احمقانہ حرکات میں پیش پیش ہے۔فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فضائی قیادت کا فلائی پاسٹ میں حصہ لینا اور پاسنگ آؤٹ کیڈٹس کو سلامی پیش کرنا ایسی احمقانہ مثال ہے جسکی توقع بھارتی فوجی قیادت سے ہی کی جاسکتی ہے۔بھارتی فضائی قیادت رقص و سرور کی محافل میں مصروفِ اپنی ویڈیوز میڈیا پر دینے لگ پڑے، میدان جنگ کے بجائے سٹیج تھیٹر ، ناچ گانے اور تماشہ بازی ہی بھارتی فضائی چیف کی اہلیت اور صلاحیت ہو سکتی ہے۔کمزور بھارتی فوجی قیادتوں کا مضحکہ خیز سرکس شو عسکری وقار کے لیے شرمندگی اور بدنامی کا سبب بن گیا، بھارتی فوجی قیادتوں کی غیر سنجیدہ اور دکھاوے کی حرکات ، ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ پر سوالیہ نشان اٹھا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر