کراچی: کورونا کیلئے مختص وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بسترو ں کی صورتحال سامنے آگئی

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کے لیے مختص وینٹی لیٹرز اور آکسیجن والے بستروں کی صورتحال سامنے آگئی۔محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں کورونا کے لیے مختص 550 وینٹی لیٹرز میں سے 338 پرمریض ہیں۔حکام کے مطابق کورونا کے لیے مختص 212 وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی گنجائش موجود ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کے لیے مختص 1344 میں سے 809 ایچ ڈی یو بیڈز پر مریض ہیں جبکہ کراچی میں مختص آکسیجن بیڈز کی تعداد 535 رہ گئی۔حکام کے مطابق کراچی میں 413 لو فلو بیڈز میں سے 177 پر مریض ہیں، 236 خالی ہیں۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 59 ہزار 51 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ترجمان کے مطابق 2 لاکھ 36 ہزار 8 سو 34 افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز اور 22 ہزار 2 سو 17 افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز لگایا گیا۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ ویکسین کراچی کےضلع شرقی میں 19 ہزار 2 سو 12 افراد کو اور سب سے کم دادو میں 2688 افراد کو لگائی گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر