مظفرآباد(نیشنل ٹائمز)سردار عبد القیوم نیازی کا تعلق کنٹرول لائن پر واقع گاؤں درہ شیر خان سے ہے امناز خان سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1982 میں بطور ڈسٹرکٹ کونسلر ضلع پونچھ آزاد کشمیر سے کیا ، مسلم کانفرنس سے خاندانی طور پر تعلق رہا ۔ 2006 میں پہلی بار مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کیا ۔ 2006 سے 2011 تک وزیر مال ، جیل خانہ جات و دیگر رہے۔۔۔ 2011 اور 2016 میں انتخابات میں حصہ لیا، 2016 میں انتخابات میں جیت گئے لیکن ان کو زبردستی ہرا دیا گیا جس پر نے اپنی پارٹی قیادت کو معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا لیکن قیادت کی جانب سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا جس پر سردار عبد القیوم نیازی نے شدید احتجاج کیا اور بعد ازاں ایک سال مسلم کانفرنس کیساتھ ناراض رہنے کے بعد تحریک انصاف آزاد کشمیر کا حصہ بن گئے۔۔سردار عبد القیوم نیازی کا تعلق دولی خاندان ، مغل قبیلے سے ہے۔ ایل او سی کی وجہ سے آپ کئی بار بھارتی گولہ باری سے بال بال بچے ۔ آپ نے ہمیشہ اپنے حلقے کے لوگوں کا ساتھ نبھایا اور فائرنگ کے دوران زخمیوں کی عیادت کیلئے پہنچتے رہے۔ آپ نے کبھی بھی اپنا گاؤں نہ چھوڑا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کا پورا حلقہ ایل او سی پر واقع ہے اس لیے اگر وہ گاؤں چھوڑ دیں گے تو ان کے حلقے کے عوام کا مورال کم ہو گا۔ بھارتی توپوں اور گولوں کے سامنے کھڑے رہنے والے سردار عبد القیوم نیازی نے تحریک انصاف کی پاکستان میں حکومت بنتے ہی سب سے پہلا مطالبہ کیا کہ ایل او سی کے لوگوں کو بینکر بنا کر دیے جائیں اور صحت سہولیات کی مہیا کی جائیں۔ پہلی فرصت میں وفاقی حکومت سے ایل او سی کے لوگوں کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی سردار عبد القیوم نیازی نے ہمیشہ تمام قبائل کو ساتھ ملایا اور برادرزم کی حوصلہ شکنی کی اور یہی وجہ ہے کہ اپنے حلقے کے تیسرے نمبر کی برادری سے تعلق ہونے کے باوجود ہمیشہ دیگر قبائل ہزاروں ووٹرز کا اعتماد لینے میں کامیاب رہے آپ نے 2016 کے الیکشن میں 20 ہزار کے قریب ووٹ لیے۔ 2021 کے الیکشن میں سردار عبد القیوم نیازی نے 24 ہزار 500 سے زائد ووٹ لیکر تمام برادریوں کا بھرپور اعتماد لیا۔ سردار عبد القیوم نیازی انتہائی شریف النفس، درویش صفت شخصیت کے مالک ہیں۔۔ آپ پانچ وقت کے نمازی ہیں۔۔ سردار عبد القیوم نیازی کے حوالے سے یہ مشہور ہے کہ یہ اپنے حلقے کے لوگوں کے دکھ کو ہمیشہ اپنا دکھ سمجھتے ہیں اور فوتگی ہو یا بیماری۔۔ سب سے پہلے متاثرہ فیملی کے پاس پہنچتے ہیں۔۔ سردار عبد القیوم نیازی کے بڑے بھائی سردار غلام مصطفیٰ دو بار آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبر اور وزیر رہ چکے ہیں۔۔ سردار عبد القیوم نیازی کے ایک چھوٹے بھائی سردار حبیب ضیاء سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے منجھے ہوئے وکیل ہیں آپ کے تیسرے بھائی امریکا میں مقیم ہیں۔۔سردار عبد القیوم نیازی کا ایک بیٹا برطانیہ میں قونصلر ہے۔ سردار عبد القیوم نیازی آزاد کشمیر یونیورسٹی سے گریجویشن کر رکھی ہے۔
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کون ہیں ؟ تفصیلی رپورٹ



