نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا: عطا تارڑ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔
لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کا کیا حال کیا جا کر دیکھ لیں، کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سینئرصحافیوں کےدرمیان موجودگی میرےلیے اعزازہے، صحافت اورصحافیوں سے تعلق بہت پرانا ہے، سازش کے ذریعے نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کےذہن میں نوازشریف سے متعلق زہربھرا گیا، نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا، ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نوازشریف کا نام لکھا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف کوخط نہیں لکھا تھا، پی ٹی آئی نے ملک اورمعیشت کو شدیدنقصان پہنچایا، پی ٹی آئی نے کردارکشی اورنفرت کی سیاست کو فروغ دیا، کبھی کسی کو چور، گاڈفادر اور گالی گلوچ نہیں کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر