پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب،گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنےکا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعدگڈز ٹرانسپورٹرز نے پنجاب میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
مذاکرات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی کی سربراہی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کریں گی جبکہ ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے، کمیٹی کا پہلا اجلاس آج مریم اورنگزیب اور ٹرانسپورٹر نمائندوں کی موجودگی میں ہوگا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا، حکومت کا مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور شہریوں کے لیے بہتر حالات فراہم کرنا ہے۔یاد رہے کہ 8 دسمبر کو پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس کیخلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی۔8 دسمبر کو رات گئے سے دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی، اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ بند کی گئی، گڈز ٹرانسپورٹ، منی مزدا، لوڈرز اور رکشے بھی ہڑتال میں شامل تھے، انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہی۔پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل کرنے پر پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم کردی۔اس حوالے سے پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے صد ر شیر علی چوہدری کا کہنا تھا کہ آرڈیننس منسوخ کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر