وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اشک آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے، ملاقات گرمجوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں انٹرنیشنل ایئر آف پیس اینڈ ٹرسٹ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جو پاکستان اور ایران نے رواں سال بیرونی جارحیت کے دوران ایک دوسرے کو فراہم کیا۔وزیر اعظم نے پاکستان ایران جوائنٹ اکنامک کمیشن کے 22 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تجارت کے حجم میں اضافے، بارڈر مارکیٹس کے فعال کرنے، سرحدی سیکیورٹی مضبوط بنانے اور اسلام آباد تہران استنبول ریلوے کنکٹیویٹی کو بحال کرنے کے لیے مزید قریب تعاون کرنا ہوگا۔
دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے: وزیراعظم
اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے خطے اور عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان انتظامیہ پر زور دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی، تاکہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے لیے درپیش سنگین سیکیورٹی خدشات خصوصاً دہشت گردی کے مسئلے کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، ایرانی صدر نے خیالات کے مفید اور بروقت تبادلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر