ایگزم بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 1.25 ارب ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ریکوڈک منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، امریکی ایگزم بینک نے منصوبے کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی باضابطہ منظوری دے دی۔
فیصلہ منصوبے میں تیزی، سرمایہ کاری کے فروغ اور بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو نئی توانائی دینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ منظور کی گئی فنانسنگ ریکوڈک میں منرلز اور کریٹیکل مائننگ آپریشنز کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گی، اس پروگرام کے تحت پاکستان میں 2 ارب ڈالر مالیت کی جدید مائننگ مشینری درآمد کی جائے گی جس سے منصوبے کی فعالیت اور عالمی معیار کے مطابق ترقی ممکن ہو سکے گی۔ان کے مطابق اس فنانسنگ سے پاکستان اور امریکا خصوصاً بلوچستان اور امریکی صنعتی شعبے میں مجموعی طور پر 13 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے جن میں بلوچستان میں 7500 جبکہ امریکہ میں 6000 نئی نوکریاں شامل ہیں۔نیٹلی بیکر نے امید ظاہر کی کہ اس معاونت کے بعد منرلز اور مائننگ سیکٹر میں امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے مزید مشترکہ معاہدے سامنے آئیں گے جو دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس نئی مالی معاونت سے امریکا پاکستان پارٹنرشپ بلوچستان میں معاشی ترقی، روزگار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے نئے دروازے کھولے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر