ہم چاہتے ہیں جمہوری روایات چلیں اور ریڈ لائن کراس نہ ہو: شرجیل انعام میمن

کراچی(نیشنل ٹائمز)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں جمہوری روایات چلیں، کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے۔شہرِ قائد میں سینئروزیر شرجیل میمن کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کےتمام محکمہ جات میں ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا، سندھ حکومت نےایک اہم فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےملک میں سب سےزیادہ قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نےکبھی ملک اوراداروں کےخلاف سازش نہیں کی، بانی کی بہنیں بھارتی میڈیا کےذریعےسازشوں کا حصہ بن رہی ہیں، بھارت تحریک انصاف کوفنڈنگ بھی کرتا رہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت یا شخص کو ریڈ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی نےمارشل لا نہیں دیکھے، پیپلزپارٹی کی قیادت نےجمہوریت کے لیے جانوں کےنذرانےدیے، ہم چاہتےہیں جمہوری روایات چلیں،کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل کراچی میں پیپلزبس کےبھی شیشےتوڑےگئے، کلچرڈے منانا سب کا حق ہےلیکن قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں،کلچرڈے ضرورمنائیں مگرکسی کوتکلیف نہ دیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کے لوگ انڈین میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہےجمہوری عمل چلتا رہے، سب سے زیادہ قربانی دے کر بھی پیپلزپارٹی نےاداروں کےخلاف بات نہیں کی۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیالوں نےپھانسیاں،کوڑے، سخت سے سخت سزائیں برداشت کیں،بانی پی ٹی آئی کو درست کیسزمیں سزائیں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پنجاب میں معصوم بچےکا گٹرمیں گرنا قابلِ افسوس ہے، کراچی میں بھی واقعے پر دل سے افسوس ہوا، کراچی میں واقعہ ہوتا ہےتوزیادہ ہائی لائٹ کیا جاتا ہے جب کہ ایک جج صاحب کے بیٹے کی رہائی پر میڈیا میں زیادہ بات نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر