شہباز شریف اور مریم نواز نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

گوجرانوالہ(نیشنل ٹائمز) ”ماحول دوست سفر سے بڑھتا پنجاب“ ، گوجرانوالہ میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز ہو گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ کی تختی کی نقاب کشائی کی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سنہری بیلچے سے علامتی طور کھدائی کر کے سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہا اور پوری ٹیم کو شاباش دی، انہوں نے اپنے خطاب میں گوجرانوالہ کے روایتی کھانوں کا ذکر کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ پر خود بریفنگ دی، شہبازشریف اور مریم نواز کی تقریب میں آمد پر عوام نے بلند آہنگ نعرے لگائے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔ماس ٹرانزٹ سسٹم کے آغاز پر گوجرانوالہ کے عوام کا جوش وخروش قابل دید تھا، تقریب گاہ کے داخلی راستوں کو خوبصورت سٹیمر،ز پینا فلیکس سے سجایا گیا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے بارے میں معلوماتی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔تقریب گاہ میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا خوبصورت تھری ڈی ماڈل حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزراء، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر