بیرون ملک مقیم پاکستانی خاتون کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) بیرون ملک مقیم پاکستانی خاتون ہاجرہ بی بی کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا۔ معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ہاجرہ بی بی کے 5 مرلہ کے گھر پر ایم این اے صداقت عباسی کے سسر کا قبضہ تھا۔ تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ہاجرہ بی بی کو جگہ واپس دلوا دی گئی ہے۔ شہباز گل کے مطابق صداقت عباسی کے سسر راجہ حنیف اور بیٹے ارسلان حنیف پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شہبازگل نے کہا ہے کہ ہاجرہ بی بی نے مری میں اپنے آبائی گھر پر قبضہ کی شکایت درج کرائی تھی۔ وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد متعلقہ اداروں سے تحقیقات کرائی گئی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ہاجرہ بی بی نے مری کا گھر کسی کو بھی نہیں بیچا تھا۔ نومبر2020 میں گھرنقشے پر موجود تھا جبکہ دسمبر میں گرادیا گیا تھا۔ ہاجرہ بی بی نے متعلقہ تھانے میں شکایت بھی درج کرا رکھی تھی۔ ہاجرہ بی بی نے وزیراعظم کے نوٹس لینے اور زمین واپس دلانے پر شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر