سندھ میں صحت سہولیات کا ایسا جال بچھایا جو عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے: بلاول بھٹو

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں صحت سہولیات کا ایسا جال بچھایا جو عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے۔
ایس آئی یو ٹی شاہراہ فیصل کے نئے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جدید طبی سہولیات پر مشتمل ایس آئی یو ٹی کا نیا کیمپس عوام کے لیے کھول دیا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ادیب رضوی کا شکر گزار ہوں، کراچی، لاڑکانہ، سکھر میں ادیب رضوی کے ساتھ جاتا رہا ہوں، کراچی جو بھی آتے ہیں ان کو اس بلڈنگ کا معلوم ہے، ہمارے شہر کے ساتھ تاریخ جڑی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ فائیو سٹار ہوٹل کو فائیو سٹار صحت کی سہولت میں تبدیل کیا گیا ہے، صوبوں کے مسائل کے حوالے سے بحث و مباحثہ ہو رہا ہے، اٹھارویں ترمیم سے پہلے اور بعد سرکاری ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ آج این آئی سی وی ڈی دنیا کے سب سے بڑے دل کے امراض کے مفت علاج کا نیٹ ورک ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں ایس آئی یو ٹی اہم منصوبہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر مجھے فخر ہے، دنیا بھر میں رہنے والے اوورسیز فنڈنگ کرتے ہیں، ہم نے پورے صوبے میں صحت کا جال بچھایا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستانیوں کو مفت صحت کا علاج کروا رہے ہیں جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نتیجے میں ایس آئی یو ٹی جو کام اکیلے کرسکتا تھا وہ سب نے مل کرکیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈاکٹر ادیب رضوی کے ساتھ مل کر سرگودھا اور رحیم یار خان میں ایس آئی یو ٹی بنائے گی، لاڑکانہ کے لوگ مجھ سے یہ تاج محل ایس آئی یو ٹی دیکھ کرڈیمانڈ کرتے ہیں، انشاء اللہ جلد لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی بنائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سائبر نائف کی ٹیکنالوجی سے مفت علاج عوام کو پہنچا رہے ہیں، دنیا بھر میں مہنگا ترین علاج ہے ہم مفت علاج کرواتے ہیں، ہمارا کام ہے غریب عوام کی مدد کرنا۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر