خالد منصور معاون خصوصی برائے پاک چین اقتصادی راہداری امور مقرر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) امور مقرر کردیا۔خالد منصور کو معاون خصوصی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بھی خالد منصور کو معاون مقرر کرنے کی تصدیق کی ہے اور نوٹیفکیشن بھی پوسٹ کیا ہے۔خیال رہے کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔انہوں نے بھی خالد منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خالد منصور کا کارپوریٹ امور کا وسیع تجربہ ہے اور انہیں چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کا بھی وسیع تجربہ ہے۔ان کا کہنا تھاکہ خالد منصور کی شمولیت سی پیک کے اگلے مرحلے کے بڑے منصوبے آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر