عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ اس سلسلے میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات دیے گئے ہیں۔عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر