ہم جس طرف بھی ہوں بانی کیلئے ہی سب کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم جس طرف بھی ہوں بانی کے لیے ہی سب کر رہے ہیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہونا چاہیے، بانی کی ایک بہن کو اجازت مل گئی بہت اچھی بات ہے۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں ان کا حق ہے ملاقات ہو، اچھی بات ہے بچوں سے بات ہوجائے بانی کی، حالات کو اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر وقت ڈنڈا اٹھا کر مسائل حل نہیں ہو سکتے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ دھرنے کے دوران میرے خلاف نعرے بازی نہیں ہوئی۔بیرسٹر گوہر نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر راج کی خبروں کو محض باتیں قرار دے دیا اور کہا کہ گورنر راج کے حوالے سے صرف چہ میگوئیاں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر راج کا صوبہ متحمل نہیں ہو سکتا، گورنر راج نہیں لگے گا اور صوبہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر