نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 3 کلو گرام سے زائد ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 3 کلو گرام سے زائد ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔حکام کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ سے دوحہ قطر جانے والی پرواز نمبر پی کے 287 کی بریفنگ جاری تھی کہ اے ایس ایف کے عملے نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مسافر سید طاہر کے سامان کو مشکوک جان کر چیک کیا۔سامان میں چھپائی گئی ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جس پر مسافر کو منشیات سمیت تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کےبعد مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اے این ایف نے دوسری کارروائی میں نجی ائیر لائن کی پرواز پر بحرین جانے والے مسافر سے دو کلو تین سو گرام ہیروئن برآمد کی۔ خیبر ایجنسی کے مشہود خان نے ہیروئن سفری سامان میں چھپا رکھی تھی۔ مسافر کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے سیل منتقل کردیاگیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر