دنیا نیوز نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

‎مظفرآباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ دنیا نیوز نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دنیا نیوز کی 17 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بیورو چیف دنیا نیوز اسلم میر اور رپورٹر محمد اقبال وزرا حکومت میاں عبد الوحید ، جاوید بڈھانوی ، معروف سماجی رہنما میر ارشاد اور سینئر صحافیوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔بعد ازاں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ دنیا نیوز آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، سیاحت و ثقافت کے فروغ اور تحریکِ آزادی کی ترجمانی کو اپنی پیشہ ورانہ اساس سمجھتا ہے، دنیا نیوز کے صحافتی کردار کو سراہتے ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور میں کہا کہ صحافتی اقدار کو پروان چڑھانے پر دنیا نیوز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حکومت صحافت اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا نیوز کی سالگرہ کے موقع پر پوری ٹیم کو تعمیری، حقائق پر مبنی اور پیشہ وارانہ صحافت کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ مسائل بے شمار جبکہ وسائل محدود ہیں، تاہم حکومت تمام چیلنجز کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اتحادی حکومت کی شراکت داری تو تھی لیکن اس حکومت کو عوام کی طرف سے پذیرائی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، اب معاملات درست سمت بڑھ رہے ہیں، صحت، سیاحت (ٹورازم) سمیت دیگر اہم شعبوں میں بہتری ناگزیر ہے، اگر یہ سیکٹرز اپنے قدموں پر کھڑے ہو جاتے ہیں تو بے روزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں، عوام کی حمایت حاصل ہو تو بڑے سے بڑا کام بھی ممکن ہے۔تقریب میں سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، مبشر اعجاز، صدر پریس کلب مظفرآباد سجاد میر ،سماجی شخصیت میر ارشاد احمد، ‎راجہ فاتح محمود الحسن چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر و فوکل پرسن پراہم منسٹر یوتھ پروگرام نے شرکت کی۔سید غضنفر علی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر، میر ریاض احمد نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر، شاہد محمود وانی ، صدر سنٹرل پریس کلب سجاد میر، جاوید ہاشمی، سید آفاق حسین، اسلم میر، ظہیر جھگوال، سردار ذوالفقار، طارق نقاش، سید غضنفر علی شاہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔دنیا نیوز کی سالگرہ تقریب میں ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد بشیر مرزا، اے ڈی اشتہارات محکمہ اطلاعات سید آصف حسین نقوی سمیت صحافی حضرات، عارف بہار، شہزاد کولاچی، مسعود عباسی، فاروق مغل، مرزا شہزاد، عدیل احمد، نسرین شیخ، سردار عدنان، عبدالواجد خان نے بھی شرکت کی۔تقریب میں خواجہ عثمان حیدری ، ہارون مظفر قریشی، پروگرامر محکمہ اطلاعات سردار شمیم انجم عزیز، راجہ امجد، سہیل مغل، واجد خان سمیت دیگرصحافی برادی کے نمائندگان اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر