مقامی حکومتوں کے بغیر بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے، ریاست کمزور ہوگی: ملک احمد خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہےکہ مقامی حکومتوں کے بغیر بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے، ریاست کمزور ہوگی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نےکہا کہ اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی جاندار نمائندگی موجود ہے اور کسی بھی رکنِ اسمبلی نے مقامی حکومتوں کی مخالفت نہیں کی، اگر مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل نہ کیے گئے تو ریاست کمزور ہوگی، کیونکہ اختیارات بٹنے سے ہی بڑھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک نہیں جائیں گے ریاست اور شہری کے درمیان معاہدہ کمزور رہے گا، انہوں نے ملک میں موجود غیر مساوی تقسیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو صاف پانی، پکی سڑکیں اور بہتر انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر آج شہروں کو بہتر اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے تو یہ خوش آئند ہے، لیکن یہ بھی سوچنا ہوگا کہ کیا ایک ہی جگہ بیٹھ کر تمام کام نمٹائے جا سکتے ہیں؟ جب تک مقامی حکومتیں فعال نہیں ہوں گی، بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکیں گے۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ جس طرح وفاق اور صوبے کی اہمیت ہے اسی طرح مقامی حکومتوں کا کردار بھی انتہائی اہم ہے، کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں، حالانکہ مقامی حکومتوں کا قیام جمہوری نظام کا نامکمل ایجنڈا ہے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر