ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں: فیصل واوڈا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں سینیٹر فیصل واڈا کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 26 نومبر کی اپ تڑی لگائیں گے تو پھینٹا لگے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نبھائے،اگر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا تو گورنر راج کا آپشن ہونا نہیں ہے بلکہ ہو جائے گا۔سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ فصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں ،اگر کسی اور نام کا قرعہ نکلتا ہے تو وہ پھر سیاسی نہیں نکل سکتا ، ا‘ن کے نام پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر اب بھی اسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکر مارتے رہیں دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ اپ سیاسی طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے پاس جائیں، آرمی چیف بس یہ تھے آرمی چیف موجود ہیں کمانڈ ان کے پاس ہے، یہ ایک نوٹیفکیشن ہے آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں ہو جائے گا، سی ڈی ایف کا تعلق سیاست سے نہیں ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیان ان کا اسمبلی میں آنا یہ چیز بتاتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں، میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلی سے کہوں گا کہ وہ اپنی حکومت چلائیں ،ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد ایک انچ کی غلطی بھی اس کی ڈس کوالیفکیشن کا سبب بن سکتی ہے۔سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگے، اگر آپ نے بدمعاشی مستی یا غنڈہ گردی ای کرنی ہے تو پھر ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچے گا، صدر اصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہر مسئلے کی چابی صدر اصف علی زرداری کے پاس ہوتی ہے، بانی پی ٹی ائی کی بہنیں میرے لیے قابل احترام ہیں، انٹرویو بہت سارے لوگوں نے دیے ہیں ہم سب نے بھی دیے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنرل باجوا یا ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے، جس پر اُن کا کہنا تھا کہ جو چیز پاکستان میں 75 سال میں نہیں ہوئی وہ اگلے 75 سال میں بھی نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر