کورونا کے انڈین ویرئینٹ نے چین میں تباہی مچانا شروع کر دی

ووہان(نیشنل ٹائمز)ووہان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد چین کو کرونا کے جان لیوا انڈین ویرینٹ ڈیلٹا کے باعث اب بدترین وبائی صورت حال کا سامنا ، شہر نانجنگ میں سخت ترین پابندیاں عائد کر دیں۔رپورٹ کے مطابق چین کے شہر نانجنگ میں پہلی بار دریافت ہونے کے بعد یہ مہلک بھارتی ویرینٹ بیجنگ سمیت ملک کے پانچ صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ملک کے صوبے جیانگسو میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے جس میں شہر نانجنگ بھی ہے جب کہ شمال مغربی بیجنگ کے نواح میں واقع چانگ پنگ علاقے کے رہائشیوں پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بھارتی وائرس کا یہ خطرناک ویرینٹ پہلی بار 20 جولائی کو شہر کے مصروف نانجنگ لوکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سامنے آیا تھا۔نانجنگ میں قائم سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈِنگ جی کے مطابق انڈین ڈیٹا وائرس کے ابتدائی کیسز سب سے پہلے روس سے آنے والے ایک مسافر طیارے کی صفائی کرنے والے ایئر پورٹ کے عملے میں سامنے آئے تھےکیونکہ ا یئرپورٹ کے عملے نے حفظان صحت کے سخت اقدامات پر عمل نہیں کیا۔ 52 کیسز کے جینز سیکوئنس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب انڈین ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔نانجنگ کے ہوائی اڈے سے تمام پروازیں 11 اگست تک معطل ہیں۔گذشتہ روز13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس طرح 20 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر ان کیسز کی تعداد 184 ہو گئی ہے۔چینی حکام نے مزید لوگوں کے ٹیسٹ اور وبا کے کسی نئے کلسٹرز کی جانچ کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں کئی سخت پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر