نئے صوبوں پر زور، ایم کیو ایم نے کراچی کو دیئے اربوں کے فنڈز کا حساب مانگ لیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) نئے صوبوں کے زور پر ایم کیو ایم نے کراچی کو دیئے اربوں روپے کے فنڈز کا حساب مانگ لیا۔
ایم کیو ایم کے کراچی کے علاقہ ملیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کو پال رہا ہے، یہ شہر موٹروے سے محروم ہے، حق جتانا ہمارا کام نہیں حق دلانا ہمارا کام ہے، کراچی کو جو مل رہا ہے اس کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ سندھ بھی بنیادی ضرورتوں پر تقسیم ہوسکتا ہے، چودہ سال سے پانی کا مسئلہ آپ سے حل نہیں ہورہا، کراچی کیلئے کوئی کچھ نہیں کرتا تو وفاق کے حوالے کردیں، عوام بتائیں سر اٹھا کر چلنا ہے یا سر جھکا کر؟ غلامی کا طوق پہن کر رہنا ہے؟ یا اتار پھینکنا ہے؟گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کون ہے؟ اس پر نظر رکھنا ہوگی، ایم کیو ایم نے وفاق سے ترقیاتی پیکیج لیا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر