صوبوں کی تقسیم بارے پارٹی اجلاس میں ابھی کوئی بات نہیں ہوئی: گورنر پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔
صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لئے تنظیم سازی کے بغیر آگے بڑھنا مشکل ہے، ہوم ورک مکمل اور فیصلہ ہو چکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک سے باہر ہیں، واپسی پرلاہور کے صدر کا ایک ہفتے تک نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا، پی پی پی کا کل یوم تاسیس ہے اس پر بھی لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہو گی، ایک کال پر ہزاروں لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ناراض کارکنوں کومنا رہے ہیں مزید پارٹی لیڈر شپ بھی جلدی متحرک ہو گی ،وزیر اعلیٰ کے پی کے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت ملنی چاہیے۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی ملک کو مقدم رکھے انہیں موقع ملتا ہے تو اپنے ہی ملک میں آگ لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ایک اورسوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ابھی کوئی بات نہیں ہوئی پھر بات کریں گے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر