دہشتگردوں کی فائرنگ کانشانہ بننے والی پاک فوج کے نائیک غلام مصطفیٰ کو فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کردیا گیا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)دہشت گردوں سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے نائیک غلام مصطفیٰ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید نائیک غلام مصطفیٰ کی تدفین ان کے آبائی علاقے دونہ چھتر، مظفرآباد میں کی گئی۔شہید نائیک کی اس سے قبل نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ رہائشی نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے تھے۔ شہید مظفرآباد کے رہائشی تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر