پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ایم پی ایز کی حلف برداری کے دوران اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی، حکومتی بینچوں سے بھی شیر آیا کے نعرے لگائے گئے۔حلف اٹھانے والوں میں نومنتخب ارکان اسمبلی میاں سلطان رانجھا، علی حیدر نور نیازی ، آزاد علی تبسم ، طاہر پرویز ، احمد شہریار اور محمد حنیف شامل ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا، اپوزیشن کے شور شرابے میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔حلف کے موقع پر اپوزیشن کے شدید شور شرابے سے کان پڑتی آواز سنائی نہ دی، اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر ڈیسک بجاتے رہے، حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن ارکان کے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر