نجم سیٹھی کی ’چڑیا‘ آج سے’دنیا نیوز‘ کی منڈیر پر چہچہائے گی

لاہور(نیشنل ٹائمز) نجم سیٹھی کی ’چڑیا‘ آج سے’دنیا نیوز‘ کی منڈیر پر چہچہائے گی، ملک کے نامی گرامی صحافی، تجزیہ نگار اور فرائیڈے ٹائمز کے مدیر اعلیٰ، ڈیلی ٹائمز کے سابق مدیر نجم سیٹھی آج سے’دنیا نیوز‘ پر ’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘ پروگرام کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کے زیرک سیاسی مفسر اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی کے تجزیے بین الاقوامی تعلقات، جغرافیائی سیاست ، سیاسی تاریخ اور وسیع ذاتی تجربات کے باعث منفرد اسلوب کے حامل ہیں، وہ ایک انتہائی باخبر اور حالات کی نبض پر ہاتھ رکھ کر بات کرنے والے تجزیہ کار ہیں۔نجم سیٹھی معروف انگریزی جریدے اکانومسٹ، فرائیڈے ٹائمز اور ڈیلی ٹائمز کے ساتھ بھی وابستہ رہے، الیکٹرانک میڈیا میں اپنے ذرائع کو ایک منفرد نام دینے کا کریڈٹ بھی اُنہی کو ہی جاتا ہے اُن کے تجزیات کے دوران ’چڑیا‘ کی مخبری کو بعد ازاں مختلف تجزیہ نگاروں کی طرف سے مختلف ناموں سے نقل کیا گیا۔معروف صحافی اپنے کالموں اور ٹی وی پروگراموں میں ہمیشہ اپنی ایک مخبر چڑیا کا ذکر کرتے رہے ہیں، یہ چڑیا ہمیشہ اقتدار کی غلام گردشوں میں جنم لینے والی کہانیوں کی خبر لائی۔نجم سیٹھی اب دنیا نیوز سے وابستہ ہوچکے ہیں اور ہفتے میں تین روز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات دس بجے ’دنیا نیوز‘ پر “آج کی بات سیٹھی کیساتھ” کے نام سے پروگرام کیا کریں گے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سیکڑوں صارفین نے نجم سیٹھی کو’ دنیا نیوز‘ سے وابستہ ہونے پر خیرسگالی کے پیغامات بھیجے ہیں۔دوسری جانب نجم سیٹھی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آج سے دنیا نیوز پر اپنے پروگرام کا آغاز کریں گے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر