نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کی حکومتی ملکیتی ادارہ کے طور پر تشکیل نو کا فیصلہ

اسلام آبا د(نیشنل ٹائمز) ترمیم کیلئے مشاورت شروع، وزیراعظم و کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمان میں پیش بورڈ ممبرز کی کم از کم تعداد چھ ہوگی، تین نجی شعبے اور تین حکومت کے نامزد کردہ ہونگے
وفاقی حکومت نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن (این ٹی سی) کو حکومتی ملکیتی ادارے میں تبدیل کرنے اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، قانون میں ترمیم کے بعد این ٹی سی بورڈ کی حکومتی ملکیتی ادارے کے طور پر تشکیل نو کی جائے گی۔ حکومتی ملکیتی ادارے کے طور پر این ٹی سی بورڈ کے ممبران کی تعداد کم از کم چھ ہو گی جن میں تین ممبران نجی شعبے سے لیے جائیں گے اور تین ممبران حکومت کے نامزد کردہ ہوں گے ، این ٹی سی کا موجودہ بورڈ سرکاری ممبران پر مشتمل ہے ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے این ٹی سی قانون میں ترمیم کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ، ترمیمی بل کو وزیراعظم و کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر