پی ٹی آئی کے بھگوڑے باہر بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بھگوڑے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان کی جماعت کے بیرونِ ملک رہنے والے رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے پہلے پاکستان کو لوٹ کر گئے اور اب بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ بٹور کر پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر اُن میں جرات ہے تو پاکستان آئیں اور یہ سیاسی جنگ یہاں لڑیں، یورپ میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سہولت کے خلاف لابنگ کر کے یہ عناصر ملک دشمنی اور غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔طالبان پر اعتبار کرنا حماقت، افغانستان میں کارروائی کی تو واشگاف انداز میں کرینگے: وزیر دفاعوزیر دفاع نے کہا ہے کہ سیاسی آزمائشیں بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے بھی دیکھیں مگر کبھی وطن کے مفادات کو نشانہ نہیں بنایا، سیاسی لڑائیاں پاکستان کی سرزمین پر لڑیں اور اس کی قیمت بھی ادا کی لیکن ریاست اور قوم کو نقصان پہنچانے کا سوچا تک نہیں۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مخالف کردار ادا کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم نے پہلے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی اور اب پاکستان کی برآمدات کو نقصان پہنچانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر لابنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر یہ سب کچھ بھارت کرے تو سمجھ آتی ہے لیکن اپنے آپ کو پاکستانی کہنے والے جب ملک دشمنی کریں تو وہ “ننگِ وطن اور غدار” ہی کہلائیں گے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر