شہر قائد میں واٹر ٹینکر اور گاڑی کی ٹکر سے نوجوان اور خاتون جاں بحق

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی میں واٹر ٹینکر اور گاڑی کی ٹکر سے نوجوان اور خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بنارس چوک کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، انہوں نے بتایا کہ ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ شاکر اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ راہگیر تھا۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثے کے دوران خاتون جاں بحق ہوگئی اور ان کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ہسپتال پہنچا دیا، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ میمن گوٹھ دس چوک کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 55 سالہ اللہ بچائی علی محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ راہگیر تھی، سڑک عبور کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تاہم متوفیہ کے لواحقین اس کی لاش نجی ہسپتال سے ہی گھر لے گئے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر