سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر بنوں میں آپریشن کرتے ہوئے 22 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تو فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا بھارتی پراکسی سے نکلا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت اپنی بے رحم انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔صدر آصف علی زرداری نے بھارتی پراکسی کے 22 حملہ آوروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے بروقت اور مؤثر ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابلِ ستائش ہے۔صدر زرداری نے دو ٹوک کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کا قلع قمع ریاست کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں آپریشن سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر