میجر انیس احمد خان شہید کی بہادری کی داستان آج بھی دلوں میں زندہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) 1971 کی جنگ میں پاک فوج نے بھارتی افواج اور مکتی باہنی کے شدید حملوں اور ظلم و بربریت کے مقابلے میں جس جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی اس کے درجنوں باب آج بھی قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں، انہی لازوال داستانوں میں سے ایک میجر انیس احمد خان شہید کی شاندار قربانی بھی ہے۔میجر انیس احمد خان کو اپنی سپاہ کے ہمراہ دریائے کوباڈک کے جزیرہ نما علاقے کو مکتی باہنی کے زیرِ قبضہ دہشتگردوں سے آزاد کرانے کا مشکل ترین مشن سونپا گیا تھا، یہ علاقہ تقریباً 6 مربع میل پر محیط، مضبوط مورچوں اور دفاعی حصاروں سے مزین ایک محفوظ ٹھکانا تھا جہاں دشمن پوری تیاری کے ساتھ موجود تھا۔جذبۂ شہادت سے سرشار میجر انیس احمد خان نے اپنے جوانوں کے ساتھ بغیر آرٹلری سپورٹ کے دشمن کے سامنے پیش قدمی کی، پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دشمن کی سخت مزاحمت کے باوجود 20 فٹ گہرے دریائے کوباڈک کو عبور کیا اور گھمسان کی لڑائی کے بعد فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔اسی معرکے میں میجر انیس احمد خان دشمن کے مورچے سے چند قدم کے فاصلے پر جامِ شہادت نوش کر گئے، اس مشکل لڑائی میں 50 سے زائد پاکستانی جوانوں نے بھی وطن کی حرمت پر اپنی جان قربان کر دی۔مکتی باہنی اور بھارتی افواج کی سفاک کارروائیوں کے مقابلے میں میجر انیس احمد خان اور ان کے ساتھیوں کی قربانی نے پاکستانی قوم کو ایک نئی ہمت، حوصلہ اور سربلندی عطا کی۔قومی تاریخ میں درج یہ لازوال قربانیاں یاد دلاتی ہیں کہ 1971 کے شہداء نے وطنِ عزیز کی بقاء اور حرمت کے لیے اپنے لہو سے وہ تاریخ لکھی جو ہمیشہ سنہرے حروف سے یاد رکھی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر