فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی اُمور پرتبادلہ خیال

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، خصوصاً پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، اسٹریٹجک اور مضبوط عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس دوران دفاعی اشتراک، سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی بنیاد ہیں۔معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر