پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی منائی جا رہی ہے

لاہور(نیشنل ٹائمز) جان کی قربانی دے کر جرات و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔مریم مختیار 18 مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان آرمی پبلک سکول و کالج ملیر کینٹ سے پاس کیا، مریم فٹبال کی بہترین کھلاڑی تھیں، انہوں نے نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کی نمائندگی بھی کی، سال 2014ء میں مریم مختیار پاکستان ایئر فورس میں بطور گریجویٹ شامل ہوئیں۔پاکستان کی اس بہادر بیٹی کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا جس میں 6 دیگر خواتین بھی شامل تھیں، مریم مختیار کا شمار پاک فضائیہ کے جنگجو پائلٹس میں ہوتا تھا۔24 نومبر 2015ء کو تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب جہاز میں فنی خرابی ہوئی تو بہادر مریم نے جہاز کا رخ غیر آباد علاقے کی طرف موڑ لیا مگر زندگی نے مہلت نہ دی اور انہوں نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی پہلی فائٹر پائلٹ کا اعزاز حاصل کیا۔شہید پائلٹ مریم مختیار کراچی ملیر کینٹ کے قبرستان میں سپرد خاک ہوئیں، قوم کی اس نڈر اور دلیر بیٹی کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر