ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے تینوں افغانی نکلے، ابتدائی پولیس رپورٹ تیار

پشاور(نیشنل ٹائمز)پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، پولیس نے ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے، تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغانی تھے، جن سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا سنہری مسجد روڈ کی جانب سے ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے مرکزی گیٹ کے سامنے پہنچا، خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی۔رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور نے مرکزی گیٹ کے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑایا، مرکزی گیٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے مرکزی گیٹ کو نقصان نہیں پہنچا، دھماکے کے فوری بعد شلوار قمیض پہنے دو حملہ آور سائیڈ گیٹ سے ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوئے، دونوں خودکش حملہ آوروں کے پاس رائفلز اور ہینڈ گرنیڈ بھی تھے۔پولیس رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آّور اندر داخل ہونے کے بعد دائیں جانب مڑے اور موٹر سائیکل سٹینڈ پہنچے، خودکش حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے، دہشت گردوں کو مرکزی گیٹ کے تیس، چالیس میٹرز کے اندر ہی مار دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کا مقصد لوگوں کو یرغمال بنانا تھا، ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں اعلی افسران بیٹھتے ہیں اور نفری بھی زیادہ ہوتی ہے، ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں پریڈ بھی ہورہی تھی، ایف سی ہیڈ کوارٹرز کو کلئیر کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر