معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ وہ ویکسین کی دونوں ڈوزز لگواچکی ہیں اور کورونا مثبت آنے پر ان کی جو حالت ہے اس نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر ویکسین نہ لگی ہوتی تو کیا حالت ہوتی۔اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا اور حالیہ دنوں میں انہوں نے جن لوگوں سے ملاقات کی انہیں بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی دونوں ڈوزز لگوائے جانے کے باوجود میں کورونا کا شکار ہوگئی ہوں۔‘انہوں نے کہا کہ میں صحت کے حوالے سے کافی فکر مند رہتی ہوں اس لیے میری قوتِ مدافعت کافی مضبوط ہے۔اُشنا شاہ نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی چوتھی لہر اور بالخصوص ڈیلٹا ویرئنٹ کو ہلکا نہ لیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں اور گزشتہ ایک روز میں 67 افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر