نوشہرہ (نیشنل ٹائمز)والدہ اور نو مولود بچے سمیت 3افرادشدید زخمی ہو گئے ، ہسپتال منتقل
نوشہرہ میں کرایہ کے مکان کی بوسیدہ چھت گر نے سے والد اور اسکے چار کمسن بچے موقع پر جا ںبحق ہو گئے جبکہ والدہ اور نومولود بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق رضوان نامی محنت کش کچھ عرصہ قبل کرایہ کے مکان میں منتقل ہوا تھا۔ریسکیو 1122کے مطابق مزدور رضوان اپنی چار سالہ بیٹی دعا،پانچ سالہ حفصہ ،آٹھ سالہ دلیدہ اور چھ سالہ بیٹے آیان سمیت موقع پر دم توڑ گیا۔ رضوان کی 22سالہ بیوی ،نومولود بچہ دیان اور دیورانی آمنہ گل کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
نوشہرہ، مکان کی چھت گرنے سے والد اور 4 بچے جاں بحق



