پشاور(نیشنل ٹائمز)بی آر ٹی بس سروس میں چوریاں کرنے والے گروہ کی مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق منظم گروہ کے ارکان مسافروں سے قیمتی اشیاء، زیورات اور موبائل فونز چوری کرتے تھے ،مرکزی ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں کی نقدی، قیمتی زیورات اور دو عدد موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں،بی آر ٹی انتظامیہ نے پولیس کی بروقت کارروائی اور تعاون کو سراہا۔
بی آر ٹی بس سروس میں چوریاں کرنے والے گروہ کی مرکزی ملزمہ گرفتار



