کنٹرول رومز قائم، شہری بلاخوف و خطر حق رائے دہی استعمال کریں: الیکشن کمشنر پنجاب

اسلام آباد، لاہور(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے۔الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ جاری ہے، پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشنوں پر آئیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، پولنگ سٹیشنوں پر معذور افراد، حاملہ خواتین، بزرگ افراد اور خواجہ سراؤں کا ووٹ ترجیحی بنیاد پر کاسٹ کروایا جائے گا۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ سٹیشنوں پر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہ ہے، شہری ووٹ کی رازداری کو برقرار رکھیں اور بیلٹ پیپر کی تصویر لینے سے اجتناب کریں۔انتخابات کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان اور الیکشن کمیشن پنجاب میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز میں قائم کنٹرول روم کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہارون شنواری کررہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ انتخابات پنجاب کی سیاسی کشمکش کی عکاسی بھی کریں گے جہاں مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی جیسی جماعتیں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی ابھی بھی جماعت کے طور پر اپنے انتخابی نشان سے محروم ہے۔ان حلقوں میں سب سے دلچسپ مقابلہ لاہور کا سمجھا جا رہا ہے، جس سے اس سوال کا جواب بھی مل جائے گا کہ حکومت حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن شہر پر اپنا سیاسی تسلط بحال کر پائی ہے یا نہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر