برسلز (نیشنل ٹائمز) برسلز میں منعقدہ چوتھے انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ قبرص کے وزیر خارجہ ڈاکٹر کانسٹینٹی نوس کومبوس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان اور قبرص کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس ضمن میں باہمی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



