برسلز (نیشنل ٹائمز) برسلز میں منعقدہ چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سیاسی و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کی حیثیت سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر زور



