پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
سیکرٹری لاہو بورڈ کے مطابق لاہور بورڈ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 54 ہزار 756 طلبہ نے شرکت کی، 24 ہزار 873 نے کامیابی حاصل کی، 50 فیصد سے زائد بچے ناکام ہوئے، کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا۔ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ‎‎ ‎‎کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے ‎‎7383 امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا، اسی طرح ‎‎15427 امیدوار امتحان میں ناکام ہوئے، 93 غیر حاضر جبکہ 49 کا داخلہ فارم منسوخ کیا گیا، ‎‎14705 طلبا اور 8160 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔تعلیمی بورڈ ملتان نے بھی میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، امتحان میں 16 ہزار 115 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 7 ہزار 204 امیدوار کامیاب ہوئے۔فیصل آباد بورڈ کے زیراہتمام میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہوگئے۔سیکرٹری تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا، 20 ہزار 977 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، صرف 8 ہزار 982 امیدوار پاس ہو سکے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر