بی آئی ایس پی کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹ کے پائلٹ مرحلے کا آغاز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹ کے پائلٹ مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔
پہلے 24 گھنٹوں میں 30 سے زائد اضلاع میں 5,747 مفت موبائل سمز جاری کر دی گئیں، اس اقدام کا مقصد خواتین کیلئے شفاف، باوقار اور براہِ راست مالی رسائی کو یقینی بنانا ہے، پہلے مرحلے کا آغاز 17 نومبر سے 41 اضلاع میں ہوچکا ہے جہاں مستقبل میں تمام ادائیگیاں انہی سمز کے ذریعے کی جائیں گی، مستحق خواتین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان سمز کی اسی طرح حفاظت کریں۔دوسرے مرحلے کا آغاز 24 نومبر سے 53 اضلاع میں ہوگا، دوسرے مرحلے میں کیمپ سائٹ ماڈل کے تحت فی تحصیل کم از کم ایک کیمپ سائٹ قائم کی جائے گی، تیسرا مرحلہ یکم دسمبر سے 52 اضلاع میں ہوگا، تیسرے مرحلے میں ہر تحصیل میں کم از کم دو کیمپ سائٹس قائم کی جائیں گی، سمز کا اجرا ہفتے میں چھ دن کیا جا رہا ہے۔خواتین کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون ساتھ لانا ضروری ہے، صرف بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی سم فراہم کی جائیگی، مستحق خواتین 31 دسمبر تک بی آئی ایس پی دفاتر یا نامزد کیمپ سائٹس سے مفت سمیں حاصل کرلیں، سم جاری ہونے کے بعد بی آئی ایس پی اس سم پر سوشل پروٹیکشن والٹ کو فعال کرے گا، والٹ کے فعال ہونے سے کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا انسانی مداخلت کے خدشات میں کمی آئے گی۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر