کراچی: واٹر ٹینکر اور ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سوار کچل کر مار دیئے

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی میں واٹر ٹینکر اور ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی یو ٹرن کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے موقع پر جمع ہوکر واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کیا گیا اور نذر آتش کی بھی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر نذر آتش ہونے سے بچالیا۔واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، متوفی نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جارہی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واٹر ٹینکر اور متوفی کی موٹر سائیکل قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دی ہے جبکہ پولیس متوفی نوجوان کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ایک اور واقعہ سپر ہائی وے پاکستان کانٹے کے قریب پیش آیا جس کے باعث ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ہسپتال منتقل کر دی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کردی۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر