لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی، بھارتی شہر دہلی دنیا میں سرفہرست

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت کے اقدامات کی بدولت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں قدرے بہتر آئی ہے۔ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں ساتویں نمبر پر پہنچ گیا، ایئرکوالٹی انڈیکس 206 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد میں اے کیو آئی 349، گوجرانوالہ میں 344 اور ملتان میں 272 ریکارڈ کیا گیا ہے، بھارتی دارالحکومت دہلی فضائی آلودگی میں بدستور پہلے نمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 407 تک پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ادارہ صحت نے سموگ سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ فضا میں زہریلے مادے اور سردی ملکر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنیں گے، سموگ سے صحت، معیشت اور معیار زندگی شدید متاثر ہوگی۔حکام نے بتایا کہ لاہو، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے زیادہ خطرات ہیں، بچوں اور بڑوں کو ماسک کا استعمال ضروری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر