باجوڑ، بنوں میں کامیاب آپریشن: صدر مملکت اور وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے باجوڑ اور بنوں میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کے خاتمے کو سکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی قرار دیا، صدر مملکت نے کہا کہ باجوڑ میں خوارج سرغنہ سمیت متعدد دہشت گردوں کا مارا جانا امن دشمن عناصر کیلئے واضح پیغام ہے۔بنوں میں ایک اور کارروائی میں بارہ خوارج کے انجام کو پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ اور ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر