سپریم کورٹ نے ہراسانی سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہراسانی سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا۔سپریم کورٹ نے محمد طاہر کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔فیصلے کے مطابق اسسٹنٹ کلینیکل انسٹرکٹر محمد طاہر کی برطرفی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ برقرار ہے، سپریم کورٹ نے فیڈرل محتسب اور صدر مملکت کے فیصلوں کو بھی درست قرار دیا۔سپریم کورٹ کے مطابق تعلیمی و کلینیکل ماحول میں انسٹرکٹر کا اعتماد عمومی ملازمت سے زیادہ سخت معیار رکھتا ہے، طلبا و طالبات سے غلط رویہ تنظیمی اعتماد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کے خلاف ہے، جنسی ہراسانی قانون کے تحت تحریری شکایات بھی قابل سماعت ہیں۔خواتین کی وراثت کے قانون 2010ء کے تحت زرعی و غیر رسمی شعبے میں تحفظ نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے اظہار تشویش کیا اور حکومت کو 6 ماہ میں قانون میں ترامیم لانے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے دیہی و غیر رسمی شعبے میں خواتین کے تحفظ کے لیے اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر ہراسانی تحفظ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی۔سپریم کورٹ نے تمام تعلیمی اداروں میں خواتین کی شکایات کے لیے ہراسانی کمیٹی بنانے کا حکم دیا، شکایت کنندہ کا نام خفیہ رکھنے کا حکم بھی برقرار رکھا۔فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر