مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کی تردید کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کی تردید کر دی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ استعفے کی خبر جعلی ہے، منظر سے غائب نہیں ہوں، ن لیگ ہمارا گھر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ میری رائے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مشاورت میں سب کو اپنی اپنی رائے دینے کا حق ہوتا ہے۔ نوازشریف میرے قائد ہیں، تمام معاملات پر مشاورت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مشاورت سے ٹھیک حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم ہوتے۔انہوں نے کہا کہ مشرف نے مجھے وزیراعظم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ کارگل معاملے پر نوازشریف کو کہا پرویز مشرف کو امریکہ لے جائیں تاہم ایک دوست نے اس کی مخالفت کی تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آج بھی کشکول لے کر دوسروں کے پاس کھڑی ہوتی ہے، ملک میں آج مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کا 2 مرتبہ مہمان بن چکا ہوں، عمران خان کا بس چلے تو انٹرویو ختم ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرا لے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سیاستدان سارے استعمال ہوتے ہیں،اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ کسی اور حکومت کو صرف 30 فیصد بھی حمایت حاصل ہوتی تو ملک بہت آگے نکل جاتا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر