اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم ہاؤس میں سلامی پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
وفاقی دارالحکومت پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور اُن کے اعلیٰ سطح وفد کا استقبال کیا۔شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔شاہ عبداللہ دوم کو ایئر پورٹ کے بعد سیدھا وزیرِ اعظم ہاؤس لے جایا گیا جہاں استقبالیہ تقریب میں اُنہیں مسلح افواج کے دستوں سے گارڈ آف آنر پیش کیا، تقریب میں دونوں ممالک کی قومی ترانے کی دھنیں بھی بجائی گئیں، اِس موقع پر مہمان کو گارڈ کا معائنہ بھی کرایا گیا۔اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا اور اِس موقع پر دعا بھی مانگی، پاکستان کے مہمان کی دو روزہ دورے کے دوران شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی جب کہ اُن کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر