چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات ریاض میں ہوئی ملاقات میں باہمی سٹریٹجک امور اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں باہمی تزویراتی دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مضبوط دوطرفہ تعلقات خطے میں امن، استحکام اور خود انحصاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کے خصوصی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے اجلاس میں پاکستان کی تینوں سروسز پر مشتمل وفد کی قیادت کی، سعودی وفد کی سربراہی ایگزیکٹو امور کے معاون وزیر دفاع خالد البیاری نے کی۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر