بلوچستان ہائی کورٹ کا خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان ہائی کورٹ نے خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے وراثت میں خواتین کے حق سے متعلق آئینی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل نے فیصلہ تحریر کیا ہے۔ اپنے تحریری فیصلے میں ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کسی خاتون کو شادی یا کسی بھی قسم کے تحفے اور رقم کی بنیاد پر جائیداد کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا،خواتین سمیت تمام حقداروں کے نام منتقل کیے بغیر وراثت کی تقسیم نہیں کی جاسکتی، خواتین کا نام چھپانے یا نکالنے پر وراثت کی تقسیم کا عمل عدالت میں جائے بغیر کالعدم ہوگا۔ عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ریونیو آفیسر خواتین کو وراثت سے محروم رکھنے یا زبردستی دستبردار کرانے پر فوجداری مقدمہ کرانے کا پابند ہوگا۔ اس کے علاوہ محکمہ ریونیو کو وراثت کی سیٹلمنٹ سے قبل اعلانات اور بچیوں کے تعلیمی اداروں میں کتابچے تقسیم کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر